28 اکتوبر 2013 - 20:30
سینٹرل افریقا؛ جھڑپ میں 40 افراد کی ہلاکت

سینٹرل افریقا کے فوجی ذرائع نے ملک کے مغربی حصے میں ایک جھڑپ کے دوران 40 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ابنا: سینٹرل افریقا کے فوجی ذرائع نے ملک کے مغربی حصے میں ایک جھڑپ کے دوران 40 افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ فرانس نیوز کے مطابق سینٹرل افریقا کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی علاقے بوئر میں  سیلف ڈیفنس میلیشیا اور سیلیکا باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 35 افراد کا تعلق سیلف ڈیفینس ملیشیا سے ہے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بوئر شہر سینٹرل افیرا کے دارالحکومت بانگی سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جو ملک کے سابق صدر فرانسوا بوزیزہ کے حامیوں کے زیر اثر ہے۔ مارچ کے مہینے میں سیلیکا باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر کے فرانسوا کو صدارت سے معزول کر دیا تھا جس کے بعد ملک نا امنی اور شورش کا شکار ہے۔ اگست کے مہینے میں باغیوں کے رہنما میشل جوتودیا نے رسمی طور پر ملک کے عارضی صدر کے عنوان سے کام کا آغاز کر دیا جس کے بعد خود سیلیکا باغیوں، سابق صدر کے حامیوں اور سیلف ڈیفنس میلیشیا کے ارکان کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں جس کی وجہ سے ملک میں شدید نا امنی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲